حضور صلى الله عليه وسلم کا خواب میں زیارت کرنا
حدیث صحیح میں وارد ہے کہ آنحضرت صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ جس نے خواب میں مجھے دیکھا وہ عنقریب مجھے بیداری میں دیکھے گا کیونکہ شیطان میری صورت اختیار نہیں کرسکتا (رواه البخاری) ۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا کہ جس نے مجھے دیکھا اس نے حق کو دیکھا۔ حضرت انس سے روایت ہے کہ آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ جس نے خواب میں مجھے دیکھا وہ جہنم میں داخل نہیں ہو گا ۔ اور ایک روایت میں یوں الفاظ ہیں وہ شخص جہنم میں ہرگز داخل نہیں ہوگا جس نے خواب مجھے دیکھا
اگر صاحب خواب آنکھوں کا معالج ہو تو اس کے کام و پیشہ میں ترقی ہوگی۔ اس لئے کہ آنحضرت صلى الله عليه وسلم نے حضرت قیادہ کی آنکھ (جو کہ باہرنکل آئی تھی اپنی جگہ واپس رکھ دی تھی اگر لوگ پیاسے ہوں تو بارش کا نزول ہوگا اس لئے کہ حضور صلى الله عليه وسلم کی انگلیوں سے پانی کا چشمہ پھوٹ پڑا تھا اگر یہ خواب عورت دیکھے تو اسے عظیم مرتبہ ملے گا اور نیک شہرت اور عفت و امانت بھی یا پھر وہ عورت سوکنوں والی ہوگی اور وہ نیک اولاد سے نواز دی جائیں گی۔ اگر وہ عورت مال دار ہے تو وہ مال اللہ تعالی کی اطاعت میں خرچ کریگی حضور علیہ السلام کی خواب میں زیارت کرنا تکلیفوں پر صبر کرنے کی بھی دلیل ہے یا پھر مسلمانوں کی نصرت و مدداور کافروں کی ہلاکت و تباہی کی علامت ہے۔
اگر حضورصلى الله عليه وسلم کو خواب میں مقروض دیکھے تو اس کا قرض ادا ہوگا ۔ مریض دیکھے تو شفاء ہوگی اگر دشمنوں سے لڑنے کی حالت میں دیکھے تو اللہ تعالی اس کی مدد فرمائیں گے۔ اگر زیارت حضور صلى الله عليه وسلم کسی بنجر زمین ہوتو وہ زمین سرسبز ہو جائے گی ۔
جو خواب میں رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کا جنازہ دیکھے تو اس جگہ پر خوفناک مصیبت پیش آئے گی ۔
اگر آپکے جنازہ کے ہمراہ چلے تو دلیل ہے وہ بدعت کی طرف مائل ہے۔ اگر خواب میں روضہ اقدس کی زیارت کرے تو عظیم مال حاصل ہوگا۔ اگر دیکھے وہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کا بیٹا ہے تو یہ اس کے خلوص ایمان و یقین کی دلیل ہے۔
جوحضورصلى الله عليه وسلم کی صورت وشکل میں متشکل ہوا ہو اور وہ بادشاہت کا طالب بھی ہو تو بادشاہت حاصل ہوگی اور زمین اس کی فرمانبردار ہوگی اگر ذلت کا شکار ہے تو الله تعالی عزت عطا فرمائیں گے اگر علم کا طالب ہے تو علم حاصل ہوگا فقیر ہے تو مستغنی ہو یا غیر شادی شدہ ہو تو شادی ہوگی اگر منہدم مکان میں ہوتو حضورصلى الله عليه وسلم کی برکت سے تعمیر ہوگی
حضورصلى الله عليه وسلم کو کسی ایک جگہ پر اذان دیتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے خوشحال ہوگا اور کام کرنے والے زیادہ ہوں گے۔ اگر حاملہ یا اس کا شوہر بی خواب دیکھے تو دلیل ہے عمل میں لڑکا ہے۔
جوحضورصلى الله عليه وسلم کو خوبصورت دیکھے تو یہ صاحب خواب کے دین میں زیادتی و اضافہ ہے جو حضور صلى الله عليه وسلم کی داڑھی مبارک سیاہ دیکھے اسے خوشی اور آسودہ حالی حاصل ہوگی ۔
اگر آپ صلى الله عليه وسلم کی گردن مبارک موٹی دیکھے تو تعبیر ہے وقت کا امام مسلمانوں کے امانت کا محافظ ہوگا
جو آنحضرت صلى الله عليه وسلم کو کسی لشکر میں مسلح دیکھے اور وہ لوگ ہنس رہے ہیں تو مسلمانوں کے لشکر کو شکست ہوگی
اگر دیکھے کہ حضورصلى الله عليه وسلم اپنے سر مبارک اور داڑھی مبارک میں کنگھی فرما رہے ہیں تو یہ زوال فکر وغم کی دلیل ہے۔
جو دیکھے کہ حضورصلى الله عليه وسلم صحابہ کرام کے درمیان سلسله مواخات قائم فرمارہے ہیں تو اشارہ ہے اسے علم وفقہ نصیب ہوگا
تاجر اگر آپ صلى الله عليه وسلم کی قبر مبارک دیکھے تو اسے تجارت میں نفع ہوگا اگر دیکھے کہ وہ نبی علیہ السلام کے والد ہے تو یہ اس کے دین کی خرانی اور یقین و ایمان کی کمزوری کی دلیل ہے
اگر دیکھے کہ نبی علیہ السلام کی ازواج مطتمرات میں سے کوئی زوج مطہرہ اس کی والدہ ہے تو تعبیر ہے اس کے ایمان میں اضافہ ہوگا
اگر دیکھے کہ وہ نبی علیہ الصلوة والسلام کے پیچھے چلتا ہے تو بشارت ہے وہ آپ صلى الله عليه وسلم کی سنت کا پیروکار ہے۔
جو دیکھے کہ آپ اکیلے کھاتے ہیں تو صاحب خواب سائل کو منع کرتا ہے اور صدقہ خیرات نہیں دیتا۔
اگر دیکھے کہ حضور صلى الله عليه وسلم جوتے کے بغیر ہیں تو دلیل ہے صاحب خواب جماعت کے ساتھ نماز کا تارک ہے۔
جو حضورصلى الله عليه وسلم کو موزے پہنے ہوئے دیکھے تو اشارہ ہے آپ اس کو جہاد فی سبیل الله کا حکم دے رہے ہیں ۔
0 تبصرے