Email subscription

Khuwab me Jang Karna khuwab me larna

خواب میں جنگ کرنا

Khuwab me Jang Karna khuwab me larna

-خواب میں جنگ کرنا مرض طا ؤن ہے . اگر کوئی دیکھے کے خواب میں لڑائی کرتا ہے تو مرض طااؤن کا خوف ہے

اگر دشمن پر فتح حاصل کی ہے تو فتح یاب ہو گا . اگر لڑائی میں دشمن فتح یاب ہوا  تو طا ؤن کے مرض میں ہلا ک ہو گا

To fight in dream

To fight in a dream Fighting in a dream is a disease. If one fights in a dream, then the disease is the fear of the town. If the enemy is victorious then victory will come. If the enemy is victorious in battle, he will die of a plague

Khuwab me Jang Karna khuwab me larna

khawab mein jung karna marz tawoon hai. agar koi dekhe ke khawab mein larai karta hai to marz tawoon ka khauf hai. agar dushman par fatah haasil ki hai to fatah yab ho ga. agar larai mein dushman fatah yab howa hai to tawoon ke marz mein hilak hony ka  khouf ho ga

خواب میں جہاد کرنا

جہاد کرنا: حضرت ابن سیرین بیان نے فرمایا ہے۔ اگرخواب میں دیکھے کہ راہ خدا میں جہاد کرتا ہے تو دلیل ے کہ اس اور اس کے خویشوں کا کام نیک ہو گا اور سب بے نیاز ہو جائیں گے ۔ فرمان حق تعالی ہےترجمہ( اور جو راہ خدا میں ہجرت کرے گا ۔ تو زمین پر بہت سا منافع اور کشائش پائے گا)۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے جہاد سے منہ موڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنوں سے منہ پھیرے گا ۔ فرمان حق تعالی ہےترجمہ ( کیا قریب ہے تم منہ پھیرو اور زمین میں فساد کرواو قطع رحمی کرو)۔

حضرت ابراہیم کرمانی بیانیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ جہاد پر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دولت اور نعمت اور بزرگی پائے گا۔ فرمان حق تعالی ہے ترجمہ ( اور اللہ نے جہاد کرنے والوں کو بیٹھنے والوں پر اجر عظیم عطا فرمایا ہے)۔

اور اگر دیکھے کہ اس ملک کے لوگ جہاد کے لئے باہر نکلے ہیں تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا اور لوگوں کو مغلوب کرے گا۔

حضرت جابر مغربی میامی نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کافروں کے ساتھ تنہا جنگ کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمنوں پر پائے گا اور اس کو روزی حلال ملے گی اور عمر دراز ہوگی ۔ فرمان حق تعالی ہے ترجمہ- ( اور جو لوگ اللہ تعالی کی راہ میں قتل کئے گئے ہیں، رزق دیئے جاتے ہیں ۔ جو کچھ اللہ نے ان کو اپنے فضل سے دیا ہے اس پر خوش ہیں)۔

حضرت جعفر صادق طلال نے فرمایا ہے کہ خواب میں جہاد کرنا چھ وجہ پر ہے۔ اول: خیر و برکت۔ دوم: نبی اکرم  سلم کی سنت ادا کرنا۔ سوم: دشمن پر فتح پانا ۔ چہارم: بیماری سے شفاء ششم غنیمت پانا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے