Email subscription

khwab mein dant ka tootna tabeer in urdu

 

khwab mein dant ka tootna tabeer in urdu

 دانت

حضرت دانیال    رضی    اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دانت اہل خاندان ہیں ۔ اوپر کے دانت نر پر دلیل ہیں اور نیچے کے دانت مادہ پر دلیل ہیں۔ اور اگلے دانت فرزندوں اور بھائیوں اور بہنوں یا باپ وماں پر دلیل ہیں ۔اور پہلو کے دانت چچا اور چچاز ادوں پر دلیل ہیں۔ اور پچھلے دانت دور کے خویشوں پر دلیل ہیں اور دانتوں کی سفیدی اور پاکیزگی اہل بیت کی قوت اور مرتبہ پر دلیل ہیں ۔
 اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اگلے دانت جودائیں طرف میں اس کے باپ اور خویشوں پر دلیل ہیں اور جو بائیں طرف میں مادر اور مادر کے خویشوں پر دلیل ہیں اور اگر دیکھے کہ اس کے اگلے دانت ہلتے ہیں تو اس جماعت سے جس کا اوپر بیان ہوا ہے ایک شخض بیمار ہوگا ۔

حضرت ابن سیرین رضی    اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے اگلے دانت ہتھیلی پر یا گود میں یا زمین پر گرے ہیں اور
خاک آلود نہیں ہوۓ ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند یا بھائی یا بہن آۓ گی اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت خاک میں گرے یا ضا ئع
ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ ان میں سے جن کا ذکر ہوا ہے کوئی ایک مرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت ٹو ٹے یا بوسیدہ ہوئے ہیں تو دیل
ہے کہ بیان کردہ لوگوں میں سے ایک پر آفت آئے گی اور اگر دیکھے کہ اسکےاگلے دانت کوکوفتہ ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی ایسوں
سے دشمنی ہوگی اور اگر دیکھے کہ دانتوں میں سے ایک کو اکھاڑا ہے تو دلیل ہے کہ وہ جماعت اس کو سخت برا کہے گی اور اس سے مفارقت تلاش کر ے گی۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے اگلے دانت زیادہ ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ ان خویشوں میں سے ایک راحت اور خوشی میں ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کے دانتوں کے پہلو میں ایک مز ید ا گا ہے اور اگر نیچے کا ہے تو لڑ کی آئے گی اور اگر اوپر کا ہے تو لڑ کا آئے گا اور اگر دیکھے کہااس نے اپنے دانت اکھاڑے میں تو دلیل ہے کہ اپنا تاوان مذکوہ بالا خویشوں سے لے گا اور اگر دیکھے کہ تمام دانت گرے اور فورا ظا ہر ہوۓ اہل خاندان کی ہلاکت پر دلیل ہے۔
khwab mein dant ka tootna tabeer in urdu


اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت ہاتھ کی ہتھیلی یا گود میں گرے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا خاندان زیادہ ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کے تمام دانت نیچے کی طرف ہیں اگر خواب دیکھنے والا اہل صلاح سے ہے تو خیر اور نیکی پر دلیل ہے اور اگر اہل شر سے ہے تو شر اور فساد پر دلیل ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت چاندی کے ہیں یا کا نچ یاٹھیکری کے ہیں تو اس کی ہلاکت پر دلیل ہے ۔
اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ دانتوں کا گرنا قرض کو ادا کرنا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ لڑائی اور جھگڑے پر دلیل ہے۔
اور اگر دیکھے کہ تمام دانت گود میں گر پڑے ہیں اور اس نے سب ہاتھ کی ہتھیلی میں لیے ہیں تو دلیل ہے کہ اپنے خویشوں کو جمع کرے گیا اور ان کو جدا نہ ہونے دے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے دانتوں سے خوشبو آتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے خویش اس کی تعریف کر یں گے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی غیبت کر یں گے ۔
khwab mein dant ka tootna tabeer in urdu


اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت درد کرتے ہیں تو غم واندوہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت زرد ہیں تو دلیل ہے کہ جوشخص ان کی طرف منسوب ہے بیمار ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت سیاہ ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اسے غم واند و پنچے گا اوراگر دیکھے کہ اس کے دانت گرے ہیں اور پتھر کا ٹکڑا باندھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہوگی کہ اس کے سب خویش اس کے سامنے قبر میں جائیں گے ۔
حضرت جابر مغربی     رضی    اللہ عنہ  نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے دانت درد کرتے ہیں اور ان کو اپنے ہاتھ سے اکھاڑا ہے اور دونوں ہاتھوں میں لیے ہیں دلیل ہے کہ بہت سا مال پاۓ گا اور اگر دیکھے کہ کسی کے منہ سے خون آلود دانت ہاتھ میں پکڑے ہیں تو دلیل ہے کہ جس کے دانت پکڑے ہیں اس کو نفع ہو گا۔ لیکن اس کو مصیبت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس کے بعض دانت ظاہر ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے بعض خویش سفر کو جائیں گے اور سلامتی سے واپس آئیں گے اور اگر دیکھے کہ اس کے تمام دانت زبان کے درمیان جمع ہوئے ہیں اور پھر سب اپنی جگہ پر جالگے ہیں دلیل ہے کہ اپنے خویشوں سے شکی ہوگا۔

حضرت جعفر صادق   رضی    اللہ عنہ   نےفرمایا ہے کہ خواب میں دانتوں کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے (۱)اہل بیت (۲) مال ( ۳ ) منفعت (۴) غم و اندوو(۵) مفارقت(۶) ضرر ونقصان ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے