حضرت ابن سیرین رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بچھا ہوا قالین دیکھنا درازی عمر اور کام کے پورا ہونے پر دلیل ہے اور جس قد ر قالین دراز ہوگا بہتر ہوگا ۔ اوراگر قالین لپیٹا ہوا ہے تو عمر کے نقصان پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ چھوٹے قالین پر بیٹھا ہے اور وہ اس کے نیچے فراخ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عیش اور روزی فراغ ہوگی ۔ اور اگر قالین اپنے ہاتھ سے لپیٹ کر گھر کے گوشہ میں رکھ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی عزت اور دولت کو تباہ کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے قالین پشت پر رکھا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کی امانت اس کے ذمے ہوگی ۔
اور اگر دیکھے کہ قالین لپیٹ کر کسی کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہوگئی ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سبزر اور پاکیزہ قالین ہے تو دلیل ہے کہ اس پرنعمت ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ پرانا اور پھٹا ہوا قالین ہے تو دلیل ہے کہ اس پر عیش کی تنگی ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ نا معلوم قالین ڈالا ہوا ہے تو دلیل
ہے کہ جو کچھ اس کے پاس ہے جا تار ہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو نیا قالین ملا ہے اور اس نے گھر بچھایا ہے تو دلیل ہے کہ دولت اور اقبال پاۓ گا اور اس کی عمر دراز ہوگی ۔ حضرت جعفر صادق نے فرمایا ہے کہ خواب میں قالین دیکھنا چھ وجہ پر ہے: (۱) کام کا بنا (۲) درازی عمر (۳) فراغ روزی (۳) عزت و دولت ( ۵ ) عیش کی دشواری (۲) گناہ۔
0 تبصرے